
لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے پیش نظر شہر حیدرآباد میں شراب کی دکانات، تاڈی کمپاؤنڈس، بارس، ریسٹورنٹس، اسٹار ہوٹلوں اور رجسٹرڈ کلبس میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔یہ پابندی منگل4جون کو صبح 6 بجے سے 5جون کو صبح 6 بجے تک عائد رہے گی۔سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی نے کہا کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔