سندیپ شنڈالیہ حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس

حیدرآباد: حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس کی حیثیت سے سینئر پولیس عہدیدار سندیپ شنڈالیہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکام جاری کر دیئے ہیں۔ وہ اس وقت پولیس اکیڈمی کے ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امکان ہے کہ سندیپ شنڈالیہ 14اکتوبر کوکمشنر پولیس حیدرآباد کے طور پر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن نوٹیفکیشن کی اجرائی کے فوری بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے بعض ضلع کلکٹرس،عہدیداران، کمشنران پولیس اور ایس پیز کے تبادلوں کے احکام جاری کئے گئے تھے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند کا بھی تبادلہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد وکرم سنگھ مان کو حیدرآباد کا انچارج کمشنر پولیس مقرر کیا گیا تھا۔ اسی دوران الیکشن کمیشن نے عہدیداروں کے انتخاب کے لیے ناموں کی فہرست روانہ کرنے کی ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تین نام پیش کئے گئے اور الیکشن کمیشن نے سندیپ شنڈالیہ کے نام پر مہر ثبوت کر دی ہے۔ سندیپ شنڈالیہ شہر میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں وہ سابق میں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ شہر میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں قدیم بیاچس کے طلبہ کو دوبارہ داخلے

Read Next

آج ہفتہ کو سورج گہن

Most Popular