امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں قدیم بیاچس کے طلبہ کو دوبارہ داخلے

حیدرآباد: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے درکار فیس کی ادائیگی کے ذریعہ انڈرگریجویٹ (بی اے / بی کام /بی ایس سی) طلبہ کو ان کے بیاک لاگس کی تکمیل کی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعہ اس زمرہ کے طلبہ کو دوبارہ خصوصی داخلے دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے ذریعہ مطلع کیا گیا کہ 1991ء تا 2011ء بیاچس کے ایسے طلبہ جنہوں نے اپنے کورسس کی تکمیل نہیں کی ہو، وہ ڈائرکٹر (لرنرسپورٹ سرویسس) سے یونیورسٹی ہیڈکوارٹرس جوبلی ہلز پر ربط پیدا کرتے ہوئے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو مطلع کیا گیا کہ اس تعلق سے مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے امبیڈکراوپن یونیورسٹی کے کال سنٹر 18005990101 یا ہیلپ ڈیسک نمبر 7382929570 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کلمیشور شگنیوار نظام آباد کے نئے کمشنر پولیس مقرر

Read Next

سندیپ شنڈالیہ حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس

Most Popular