لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان کے پیش نظر، گنتی کے مراکز کے قریب 200 میٹر کے دائرہ میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی نے احکامات جاری کیے ہیں، جو 4 جون کی صبح 6 بجے سے 5 جون کی صبح 6 بجے تک نافذ رہیں گے۔