بی آرایس کو کوئی کامیابی سے نہیں روک سکتا۔ چیف منسٹرکے چندرشیکھر راو

ستوپلی: ریاستی چیف منسٹرو بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھر راو نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں حکمران جماعت ہی کامیاب ہوگی
کوئی بھی جماعت بی آرایس کو کامیابی سے نہیں روک سکتی۔

چیف منسٹرآج ضلع کھمم کے ستو پلی حلقہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا بعض افراد چار پیسے جیب میں آتے ہی تکبرانہ انداز میں بات کررہے ہیں حالانکہ میں دس سال تک چیف منسٹرکے عہدہ پرفائز رہا لیکن میں نے کبھی تکبرنہیں کیا۔ کے سی آر نے ریاست کی تیزرفتارترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام بہترطورپرجانتے ہیں کہ گزشتہ دہائیوں میں کس پارٹی نے کیا کیا ہے۔ ریاستی عوام اس بات پر غورکریں اوراپنے ووٹ کا استعمال کریں اوراپنے قائد کا انتخاب کرتے ہوئے جلد بازی سے کام نہ لیں اورسوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

دہلی:زیورات کی دکان کو لوٹنے والا چور رنگے ہاتھ پکڑا گیا

Read Next

کیبل بریج سے ایک شخص کی چھلانگ

Most Popular