کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی۔مجرم کو پانچ سال قید کی سزا

حیدرآباد: کمسن لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو شہر کی ایک عدالت نے پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق سال 2002 میں ونستھلی پورم انجاپور سے تعلق رکھنے والے کپڑوں کے تاجر 50 سالہ منوہر نے اپنے پڑوس میں رہنے والی نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کی تھی۔ اس وقت پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ یہ مقدمہ شہر کی ایک عدالت میں زیر دوراں تھا آج عدالت نے منوہر کو پانچ سال قید با مشقت کی سزا سنائی اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بہوجن سماج پارٹی نے ٹرانس جینڈر کو دیا ٹکٹ

Read Next

راجستھان سے حیدرآباد ہیروئن کی اسمگلنگ کا پردہ فاش

Most Popular