
حیدرآباد: ایک نوجوان سافٹ ویئر ملازم نے دُرگم چیروو میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ 25 سالہ مشیرآباد کا رہنے والا بالاجی مادھا پور میں ایک سافٹ ویئر فرم میں کام کرتا تھا۔
اطلاعات کے مطابق بالاجی 24 جولائی کو معمول کے مطابق دفتر گئے لیکن واپس نہیں آئے۔ افراد خاندان نے بالاجی کے لاپتہ ہونے پر، راےدرگم پولیس سے رابطہ کیا اور اگلے دن شکایت درج کرائی۔
پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کیا اور پتہ چلا کہ بالاجی کا موبائل فون بند تھا۔ اس کے دوستوں کو بھی کوئی اطلاع نہیں تھی۔
جب پولیس نے بالاجی کی کمپنی میں پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ وہ 24 جولائی کی رات 8:30 بجے باہر گئے تھے۔اس کے بعد، سی سی ٹی وی کیمروں میں، پولیس نے پایا کہ وہ درگم چیروو کیبل پل کی طرف پیدل گیا تھا۔
اس کی لاش جمعہ کی شام جھیل سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے شناختی کارڈ کی بنیاد پر اس کی شناخت کی۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ محبت کی وجہ سے خودکشی کی گئی۔ بالاجی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ لیکن وہ اس بارے میں گھر والوں سے بات نہیں کی ۔ اور لڑکی کی طرف سے شادی کیلئے دباو ڈالا جا رہا تھا۔ اس لئے بالاجی نے خودکشی کی ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
رائےدُرگم پولیس بالاجی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلارہی ہے۔اس معاملے میں جانچ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کھمم : 9 سالہ لڑکی گیلے ہاتھوں سے فون چارج کرتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت