وجے واڑہ دلخراش حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

وجئے واڑہ۔ آندھراپردیش میں آر ٹی سی بس کے پلیٹ فارم پر چڑھ جانے کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوگئے تھے یہ حادثہ کل پیش آیا تھا۔اس دلخراش حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست آندھراپردیش وجے واڑہ شہر کے پنڈت نہروبس اسٹیشن میں پیر کی صبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے ریورس گیئر ڈالنے کے بجائے فرسٹ گیئر ڈال دیا تھا۔بے قابو بس اچانک پلیٹ فارم پر چڑھ گئی تھی اور وہاں بس کے انتظار میں موجود مسافرین کے علاوہ بس کنڈکٹر کو بھی روند دیا تھا۔ اس حادثہ میں جہاں تین افراد کی ہلاکت ہوئی وہیں بعض کے زخمی ہوئے۔ان تمام کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ اسی دوران‌حکومت آندھراپردیش پردیش نے مہلوکین کے لیے ایکس گریشا کا اعلان کیا ہے۔

 

 

Vinkmag ad

Read Previous

سی پی ایم کی دوسری فہرست جاری

Read Next

بی جے پی کی تیسری فہرست جاری، اب تک 100 امیدواروں کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular