
حیدرآباد کے بوئن پلی علاقے میں رونما سڑک حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بوئن پلی میں واقع پلوی ماڈل اسکول کی بس کی ٹکر سے اسکول میں کام کرنے والی جیوتی نامی آیا ہلاک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق اسکول کے میدان سے بس باہر نکل رہی تھی کہ اسی دوران خاتون کو ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی، اسے ابتدا میں مقامی ہاسپٹل اور وہاں سے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تب تک جیوتی دم توڑ چکی تھی۔ کارخانہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔