
چیف منسٹر نے کہا ہے کہ کے سی آر میں کتنا دم ہے پورے ہندوستان نے دیکھا ہے۔ انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہی ان کی طاقت ہے حلقہ اسمبلی اچم پیٹ میں منعقدہ بی آر ایس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 30 نومبر کو اپنا دم دکھائیں اور بھاری اکثریت سے بی آر ایس امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں۔
انہوں نے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کی جانب سے کیے جانے والے ریمارکس کا بھی منہ توڑ جواب دیا۔کے سی آر نے کہا کہ انتخابات ہوتے رہتے ہیں لیکن ایسی صورتحال پیدا ہونی چاہیے کہ انتخابات میں جیت عوام کی ہو تب ہی ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے وقت جن کا نام و نشان نہیں تھا وہ آج بڑے بڑے بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کانگرس کی مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت پانی کے لیے آپ لوگ پانچ کلومیٹر کا سفر کرتے تھے، آدھی رات تک برقی سربراہی کا انتظار کرتے تھے، تلاش معاش کے لیے ممبئی کا رخ کرتے تھے، اس وقت یہ لوگ کہاں تھے۔ اس وقت یہ کیوں نہیں آئے عوام ان تمام باتوں پر غور کریں۔ کے سی آر نے مزید کہا کہ ایک وقت انہوں نے تحریک چلائی تھی اور آج آپ کو یعنی عواٹ کو تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ کے لیے جس وقت انہوں نے اپنا سفر شروع کیا تھا اس وقت کسی نے ان پر یقین نہیں کیا تھا لیکن تحریک جاری رہی سچائی، طاقت، ہمت کے ساتھ اگے بڑھتے ہوئے تشکیل تلنگانہ کو یقینی بنایا گیا۔ چیف منسٹر نے عوام سے کہا کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ 10 سال پہلے تلنگانہ کیسا تھا اور اب تلنگانہ کی کیا صورتحال ہے، انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کے چیف منسٹر دورے کریں گے وہ اپنی ریاستوں میں پینے کا پانی اور برقی سربراہ نہیں کر پا رہے ہیں اور یہاں آکر کہانیاں بیان کریں گے۔
کے سی آر نے کہا کہ انہوں نے ملک کو ایک سمت دکھائی ہے ہندوستان میں تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جہاں گھرگھر پینے کا پانی سربراہ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آپ سب میری طاقت ہیں اور 30 نومبر کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری اکثریت کے ساتھ بالا راجو کو کامیاب کریں۔
ఒకడు కొడంగల్ రమ్మంటున్నడు.. ఒకడు గాంధీ బొమ్మ దగ్గరికి రమ్మంటుండు
కేసీఆర్ దమ్ము ఏందో దేశం మొత్తానికి తెలుసు 🔥
– అచ్చంపేట సభలో బీఆర్ఎస్ అధినేత, సీఎం కేసీఆర్. #KCROnceAgain pic.twitter.com/RQGLRVyAmr
— BRS Party (@BRSparty) October 26, 2023