انجینئرنگ کے تین طلباء گرفتار آدھا کلو گانجہ ضبط

حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ ابراہیم پٹنم میں انجینئرنگ کے تین طلباء کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے آدھا کلو گانجا ضبط کر لیا گیا۔

نوجوانوں کی شناخت بابی دھنش اور ومشی کے طور پر کی گئی ہے جو الگ الگ کالجس میں بی ٹیک سال آخر کے طلبہ بتائے گئے ہیں۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے انہیں اس وقت پکڑ لیا جب وہ بائیک پر گزر رہے تھے اور پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔ پولیس کے مطابق طلباء نے کسی شخص سے کم قیمت پر گانجہ خریدا اور وہ زائد قیمت پر گانجہ اس لت کا شکار افراد کو فروخت کرنے کی کوشش میں تھے کہ انہیں گرفتار کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں آج بھی لاکھوں روپیے ضبط

Read Next

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے سے زائد اضافہ

Most Popular