داماد نے ساس کو گولی ماردی۔ تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں واقعہ

حیدرآباد: داماد نے گولی مار کر اپنی ساس کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آیا۔
متحدہ ضل عادل آباد کے منچریال سے تعلق رکھنے والا پرساد راما گنڈم کمشنریٹ کےکتہ کوٹا پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔اس کا اپنی ساس سے رقمی لین دین کے مسئلے پر جھگڑا تھا،
آج وہ اپنی بیوی کے ساتھ ساس کے مکان واقع گنڈلہ سنگارم پہنچا۔ بات چیت کے دوران کانسٹیبل نے بندوق نکال کر اپنی ساس کملماں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی، وہاں موجود مقتول خاتون کے رشتہ داروں نے
پولیس کانسٹیبل کی پٹائی کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اسے علاج کے لیے ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

فلسطین کے مسلمان مظلوم اور قابل رحم‘، مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کا خطاب

Read Next

ذہنی طور پر متاثر کمسن بچوں کو دودھ میں ذہر دے کر ماں نے بھی خودکشی کرلی۔ بورا بنڈہ میں افسوسناک واقعہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular