
تلنگانہ میں30 نومبرکو اسمبلی الیکشن ہونےہیں۔ تمام پارٹیاں اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی انتخابی مہم میں تیزی لائی ہے۔ صدر کانگریس، ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی کےبعد اب
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی 19نومبر کو تلنگانہ کا ایک روزہ دورہ کریں گیں۔
پرینکا گاندھی تلنگانہ اسمبلی حلقے آصف آباد اور خانہ پور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔سمجھاجاتا ہے کہ پرینکا گاندھی اپنے دورہ کے دوسرے مرحلہ کے دوران ورنگل اور کھمم اضلاع کے بعض ایس ٹی حلقوں میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گی