
تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی وزیر مالاریڈی کے حلف نامہ کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔ ہفتہ کے دن انجی ریڈی نے ہائی کورٹ میں عرضی دی تھی ۔
درخواست گزار نے عدالت سے ملاریڈی کی نامزدگی کو مسترد کرنے کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ریٹرننگ افسر پہلے ہی حلف نامے میں اعتراضات پر شکایت کا جواب دے چکے ہیں۔ ہائی کورٹ نے ملاریڈی کے حلف نامہ پر عرضی کو خارج کر دیا۔