
بی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ نے بھکنور منڈل کے گاؤں کاچاپور میں روڈ شو کیا۔ کے ٹی آر نےخطاب کرتے ہوے کہا کہ عوام کو سوچنا چاہیے کہ ماضی میں مشکلات کیسی تھیں۔کیا ماضی میں کیا اتنے چاول کاشت ہوتی تھی ۔ دو بار جیتنے کے بعد بی آر ایس نے ریاست کی ترقی کی ہے۔
ماضی میں بیڑی کارکنوں کی کسی کو پرواہ نہیں تھی، اگر ملک کی 16 ریاستوں میں بیڑی کارکن ہیں تو کے سی آر واحد چیف منسٹر ہیں جو بیڑی کارکنوں کو پنشن دے رہے ہیں ۔ کے سی آر ایک تحفہ کے طور پر کاماریڈی کے پاس آرہے ہیں جو کاماریڈی کے مفادات کے لیے بہتر ہے۔ کے سی آر پکوان گیس سیلنڈر کی قیمت کو کم کریں گے جس میں مودی نے اضافہ کیا تھا۔
کے سی آر کو تیسری بار چیف منسٹر بنانے پر وہ 5 ہزار پنشن دیں گے۔ سفید راشن کارڈ رکھنے والے تمام غریبوں کو راشن شاپس کے ذریعے باریک چاول فراہم کیے جائیں گے۔ سوبھاگیہ لکشمی اسکیم کے تحت 18 سال کی عمر پوری کرنے والی تمام خواتین کو 3 ہزار پنشن دیں گے۔ ہر خاندان کو 5 لاکھ روپے کا لائف انشورنس فراہم کریں گے۔انھوں نے الزام لگایاکہ کانگریس پارٹی دھرنی کو منسوخ کرکے پٹواری نظام کو واپس لائیں گی۔
کے ٹی آر نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ انھیں تین گھنٹے بجلی چاہیے یا پٹواری نظام چاہئے۔ کے سی آر، کاماریڈی کے حالات بدل دیں گے۔ کے سی آر کو 30 تاریخ کو ہونے والے انتخاب میں کار کے نشان کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔