تلنگانہ وزیراعلیٰ کے انتخاب پر تجسس، دہلی میں سینئر لیڈرز

کانگریس میں چیف منسٹر کے امیدوار کے انتخاب کو لے کر تجسس برقرار ہے۔ اتوار کو نتائج کی اجرائی کے بعد یہ اطلاع دی گئی کہ چیف منسٹر کے نام کا اعلان پیر کو ہی کر دیا جائے گا اور اسی دن حلف برداری کی تقریب بھی ہو گی۔ لیکن غیر متوقع طور پر چیف منسٹر کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔

تلنگانہ کانگریس کے انچارجز جنہوں نے سی ایل پی کی قرارداد کو چیف منسٹر کے انتخاب کی ذمہ داری ہائی کمان کو سونپ دی ہے ، آج دہلی میں اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ کے بعد آج تلنگانہ کے چیف منسٹر امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ اسی دوران چیف منسٹر کی دوڑ میں شامل سینئر قائدین بھٹی وکرمارکا اور اتم کمار ریڈی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

بھٹی اور اتم کمار آج دوپہر دہلی میں اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملاقات کریں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ چیف منسٹر اور وزراء کونسل کے انتخاب پر بات کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے اگلے چیف منسٹر کے طور پر ٹی پی سی سی کے سربراہ ریونت ریڈی کا نام تقریباً طے پا گیا ہے۔

 سینئر لیڈروں کا اچانک دورہ دہلی ہونا کانگریس پارٹی میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اور پوری ریاست میں تجسس پایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کا اگلا چیف منسٹر کون ہوگا.دریں اثنا کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ریونت ریڈی کو چیف منسٹر بنانے کے فیصلے کی تائید کی ہے تاہم ان کے بھائی راج گوپال ریڈی، اپنے بڑے بھائی وینکٹ ریڈی کو چیف منسٹر بنانے کے حق میں ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ وزیراعلیٰ کا آج ہوگا اعلان،کھرگے

Read Next

طوفان کا اثر۔ حیدرآباد میں بارش ٹریفک جام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular