
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست نے پارٹی قائدین میں شدید ناراضگی پیدا کردی ہے جس سے کئی قائدین پارٹی چھوڑنے پر غور کررہے ہیں اور بعض آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرنے پر غور کررہے ہیں ۔
جمعہ کی رات 45 امیدواروں کا اعلان کیا گیا اور ان حلقوں سے ٹکٹوں کی توقع رکھنے والے قائدین نے فہرست میں ان کے نام نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر ہیں۔ ان کی جگہ دوسروں کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ کئی مقامات پر ٹکٹ نہ ملنے والے ناراض قائدین اپنے اہم حامیوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ان سے بات چیت کرکے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہی صورتحال اضلاع کے ساتھ ساتھ جی ایچ ایم سی علاقہ میں بھی نظر آرہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بہت سے لوگ پارٹی سے استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر آنجہانی پی جناردھن ریڈی کے بیٹے سابق ایم ایل اے وشنو وردھن ریڈی جو جوبلی ہلز سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراضگی ظاہر کی انہوں نے اعلان کیا وہ یہاں سے آزاد الیکشن لڑیں گے۔ دوسری فہرست سے مزید کئی قائدین نے ناراضگی ظاہر کی ہے جن کی تفصیلات حلقہ وار اساس پر اس طرح ہیں
حضور آباد: بالموری وینکٹ
عنبرپیٹ: لکشمن یادو، نوتھی سریکانت
ایلا ریڈی: سبھاش ریڈی
ایل بی نگر: مالریڈی رام ریڈی، جکیڈی پربھاکر
حسن آباد: پروین ریڈی
سدی پیٹ: بھوانی ریڈی
عادل آباد: جی سجاتا، ساجد خان
آصف آباد: سرسوتی
مکھتل: ایرا شیکھر
وانپرتھی: شیواشنکر ریڈی، میگھا ریڈی
محبوب آباد: بلرام نائک
پرکال: جی اشوک
منوگوڑو: پالوائی سراونتی، چیلمالا کرشنا ریڈی،
پیناپاکا: سوریم
ورنگل ویسٹ: جنگا راگھواریڈی
مہیشورم: پاریجتھا ریڈی