
تلنگانہ کے وزیر خزانہ، ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ پیر سے ریاست کے کسانوں کو موسم ربیع کے لئے رعیتو بندھو اسکیم کی رقم بینک اکاونٹ میں منتقل کی جانی تھی۔ لیکن تلنگانہ کانگریس کے نائب صدر نرنجن ریڈی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کرکےکسانوں کو دی جانے والی اس رقم کو روک دیا۔ اور کانگریس نے کسان کے منہ تک آئے ہوئے نوالے کو چھین لیا۔
ہریش راؤ نے کہاکہ کانگریس کسانوں کو تو خود کچھ نہیں دے رہی ہے۔التہ کےسی آر کی جانب سے دی جانے والی رقم کو بھی روک رہی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ آخر کانگریس کسانوں کی رقم کو کب تک روک پائے گی ۔
ریاستی وزیر نے تلنگانہ کےکسانوں سے کہاکہ انھیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ کانگریس والے صرف3 دسمبر تک ہی کسانوں کی رقم روک پائیں گے۔ اور3 دسمبر کے بعد، کےسی آر کی حکومت ہوگی اور دوبارہ کسانوں کے فون میں رقم کا مسیج آئےگا۔۔
وزیر فینانس نے یاد دلایا کہ رعیتو بندھو بی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں شامل نہیں کیا تھا باوجود اس کے اس پر عمل آوری کی جا رہی ہے، ووٹوں کے لیے نہیں بلکہ کسانوں کے ساتھ محبت کی وجہ سے ہی 11 مرتبہ کے سی آر نے رعیتو بندھو کے تحت کسانوں کی مالی امداد کی ہے۔
ہریش راؤ نے عوام سے کانگریس کی سازشوں کو ناکام بنانے اور ووٹ کے ذریعہ انہیں سبق سکھانے کی اپیل کی ہے۔ ہریش راو نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر رعیتو بندھو اسکیم ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک میں کانگریس نے جو وعدے کیے تھے اس پر عمل آوری نہیں کی جا رہی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے والے صرف چندر شیکھر راؤ ہیں۔