تلنگانہ اسمبلی اسپیکر نے بانسواڑہ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی

بانسواڑہ اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس امیدوار اور اسپیکرتلنگانہ قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہ پارٹی کے انتخابی نشان ایمبیسیڈر کار میں بانسواڑہ کے ریٹرننگ آفس پہنچے اور اپنا پہلا سیٹ نامزدگی جمع کرایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل عوام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ 1994 کے بعد ایک مرتبہ چھوڑ کر مسلسل انتخابات جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوا۔

انہوں نےکانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کی طرف سے دیا گیا 7 گھنٹے برقی کا وعدہ بھی پورا نہیں ہو رہا ہے۔ خواتین کو بسوں میں مفت سفر کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے انتخابات جیتنے کے بعد بسیں بند کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے جو منشور کا اعلان کیا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔ بی آر ایس کا قابل قبول اور قابل نفاذ منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سروے رپورٹس میں بتایا گیا کہ بی آر ایس کا کئی سیٹوں پر کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ بی آر ایس حکومت تیسری بار اقتدار میں آرہی ہے کے چندرشیکھرراو کا ہیٹ ٹرک چیف منسٹر بننا یقینی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کےسی آر نے کہا ان کےزندہ رہنےتک تلنگانہ سیکولر رہےگی۔بہکاؤ میں نہیں مسلمانوں سے اپیل

Read Next

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے دن 100 پرچہ نامزدگی داخل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular