تلنگانہ انتخابات،ریاست میں شراب کی دکانیں،بار، پبس3دن کیلئے بند

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شراب کی دکانیں، بار، پب 3 دن تک بند رہیں گے۔ ریاست میں 28 نومبر کی شام 5 بجے سے تین دن کیلئے شراب کی دکانیں، بارس، کلبس بند رہیں گے۔ ریاست کے کئی پولیس کمشنریٹس میں 28نومبر کی شام 5بجے سے امتناعی احکام دفعہ 144نافذ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد، سائبرآباد، اور رچہ کونڈہ پولیس کمشنریٹس نے حکم جاری کیا ہے۔3ڈسمبر ووٹوں کی گنتی کے موقع پر بھی شراب کی دکانیں ،بارس اور پبس بھی نتائج کا اعلان مکمل ہونے تک بند رہیں گے۔ اس دن اسٹار ہوٹلوں، پبوں اور کلبوں میں بھی شراب کی سپلائی بند رہے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بانڈ پیپرز پر کانگریس لیڈروں کا نیا ڈرامہ ۔ کویتا

Read Next

تلنگانہ میں تھم گئی انتخابی تشہیری مہم،جمعرات کو پولنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular