
حیدرآباد۔ بی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کی دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم جاری ہے اور وہ اسمبلی حلقوں کا طوفانی دورہ کر رہے ہیں۔
چیف منسٹر آج مزید تین حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں میں شرکت کریں گے، وہ ضلع کھم کے پالیرو، متحدہ ورنگل ضلع کے محبوب آباد وردنا پیٹ حلقوں میں عوامی جلسوں کو مخاطب کریں گے۔
چیف منسٹر ابتداء میں پالیرو امیدوار و موجودہ رکن اسمبلی کے اوپیندر ریڈی کی طرف سے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے دوپہر ایک بجے وہ بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے اور ایک بج کر 40 منٹ پر ضلع کھمم پہنچیں گے، ایک بج کر 50 منٹ پر وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دوپہر تین بج کردس منٹ پر وہ محبوب آباد روانہ ہوں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اس کے بعد سہ پہر چار بج کر 20 منٹ پر چیف منسٹر وردنا پیٹ میں عوامی جلسہ عام کو مخاطب کریں گے۔