
بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے جگتیال میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ انھوں نے روڈ شو سےخطاب کیا۔ کویتا نے بتایا کہ بی آر ایس کی کامیابی عوام کی کامیابی ہوگی، کیونکہ بی آر یس کی اعلٰی کمان ریاست کی عوام ہیں۔
کویتا نے بتایا کہ کانگریس متحدہ ریاست میں 50 سال سے زائد عرصے تک اقتدار پر رہتے ہوئے تلنگانہ کے اضلاع اور عوام کے ساتھ ناانصافی کی۔ انہوں نے جگتیال کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اگر ریاست میں رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، دلت بندھو، کے سی آر کٹ، چوبیس گھنٹے برقی سربراہی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو بی آر ایس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔