
حیدرآباد۔حال ہی میں جی بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے۔ وویک وینکٹ سوالی اور ان کے بھائی۔ ونود کے گھر اور کاروباری مراکز پر انکم ٹیکس کے چھاپے مارے گئے ہیں۔ حیدرآباد میں ان کے گھر کے علاوہ منچیریال میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آج صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ اور منچریال میں ان کے مکانات پر دھاوے کیے گئے۔ علاوہ ازیں بیگم پیٹ میں وویک کے دفتر پر بھی آئی ٹی حکام کی جانب سے دھاوا کیا گیا۔
وویک کنور اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔ نامزدگی داخل کرتے وقت، انہوں نے 600 کروڑ روپے کے اپنے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کا انکشاف کیا تھا۔ وویک وشاکھا انڈسٹریز سمیت کئی کمپنیوں کے مالک ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی میں الیکشن میں وہ سب سے زیادہ مالدار امیدوار ہیں،
حال ہی میں وشاکھا انڈسٹریز کے اکاؤنٹ سے تقریباً 8 کروڑ روپے سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والی کمپنی ویجیلنس سیکیورٹی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ہائی ویلیو ٹرانزیکشن کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا اور حیدرآباد پولیس نے بینک اکاؤنٹ منجمد کرکے انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو مطلع کردیا۔انکم ٹیکس کے چھاپے اسی سلسلے کا حصہ ہیں۔