
تلنگانہ کے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آرٹی سی ملازمین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ الیکشن کے فوری بعد آر ٹی سی ملازمین کو ریگولرائز کر دیا جائے گا۔ اسٹیشن گھنپور میں منعقدہ بی آر ایس پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔
کے سی آر نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین ان کے بچوں کی طرح ہیں۔ اور وہ ہمیشہ ملازمت کی محرومی کے خوف میں رہتے ہیں۔ ان ملازمین میں عدم تحفظ کا احساس ختم کرنے کے لیے آر ٹی سی بل منظور کیا گیا۔ یہ بل گورنر کو روانہ کیا گیا تاخیر کی وجہ سے اس عمل میں دیری ہوئی۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ الیکشن ہوتے ہی آر ٹی سی ملازمین کو ریگولرایز کرتے ہوئے انہیں سرکاری ملازمین کا درجہ دیا جائے گا۔