
حیدرآباد۔ انتخابات کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے رقم اور تحائف کی تقسیم کے معاملات بھی سامنے آرہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے امیدوار شریدھر بابو کی فوٹو کے ساتھ منتھنی میں دیوار کی گھڑیاں پکڑی گئی وہیں دوسری جانب حیدرآباد کے رامنتاپور میں کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے چیننور کے امیدوار جی ویک کی رقم بھی پولیس نے ضبط کر لی۔
جمعرات کی صبح شہر کے علاقے رامنتا پور میں پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ اس دوران بائیک پر دو افراد وہاں سے گزر رہے تھے۔ ان کے پاس بیاگ تھا بیاگ میں 50 لاکھ روپے نقد رقم پائی گئی ۔پکڑے جانے والوں کی شناخت پریم کمار اور روی کیشور کے طور پر کی گئی ہے۔
پریم کمار چیننور کے کانگریس کے امیدوار جی ویک کے اخبار کے مارکیٹنگ شعبہ کا ملازم بتایا گیا ہے جبکہ روی کیشور وشاکھا انڈسٹریز میں جونیئر ایگزیکیو ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مالک وویک کی ہدایت پر چیننور حلقہ میں انتخابی اخراجات کے لیے رقم منتقل کر رہے تھے۔ ان کے خلاف اوپل پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ان کے پاس سے نقدی کے ساتھ ساتھ موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی گئی۔