
حضورآباد حلقہ اسمبلی ، سے بی آر ایس امیدوار پاڑی کوشک ریڈی نے ووٹروں سے جذباتی اپیل کی ۔ انھوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ کوشک ریڈی کو اگر کامیاب نہیں کرینگے۔ تو وہ اپنے خاندان کے ساتھ اجتماعی خودکشی کر لیں گے۔
پی کوشک ریڈی نے کہا کہ3ڈسمبرکو ریزلٹ آئےگا یہ آپ لوگوں پر ہےکہ آپ کامیاب بناکر جیت کے جشن میں شامل ہوں گے یا ان کے گھروالوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کریں گے۔
کوشک ریڈی جس نے سنسنی خیز اعلان کرتے ہوے کہا کہ ہمارئے خاندان کے تین افراد خودکشی کر لیں گے۔ کوشک ریڈی نے کملا پور میں انتخابی مہم کے ایک پروگرام میں یہ اعلان کیا ہے ۔