تلنگانہ اسمبلی الیکشن،سی پی ایم نے جاری کی 14 امیداروں کی پہلی فہرست

حیدرآباد۔ سی پی ایم نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے امیداواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرابھدرم نے بتایا کہ ان کی پارٹی 17 حلقوں سے مقابلہ کرگی۔ جہاں ان کی پارٹی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد پر کانگریس کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ کانگریس سے انتخابی اتحاد نہ ہونے پر سی پی ایم تلنگانہ میں تنہا انتخابی میدان میں اترنے کااعلان کیا ہے۔.

پہلی فہرست میں 14 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے پالیرو، بھدراچلم، آشواراؤ پیٹ، مدھیرا، وائیرا، کھمم ، ستو پلی، مریال گوڑ، نکریکل، بھونگیر، جنگاؤں، ابراہیم پٹنم ، پٹن چیرو اور مشیر آباد حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔ پالیر سے ٹی ویرابھدرم مقابلہ کریں گے۔

سی پی ایم امیدواروں کے نام اور اسمبلی حلقہ

پالیرو – تممینی ویربھدرم
ویرا – بھوکیا ویربھدرم
ستھوپلی – بھارتی
کھمم – ایرا سریکانت
مدھیرا – پالڈوگو بھاسکر
بھدراچلم – کرم پلائیا۔
اشواراوپیٹ – ارجن
مریال گوڑہ – جولکانتی رنگاریڈی
نکیریکل – چینا وینکولو
بھونگیر- نرسمہا۔
جنگاوں – موکو کناکریڈی
ابراہیم پٹنم – پی یادیا
پٹن چیرو – ملیکارجن
مشیرآباد – دشرتھ ۔

Vinkmag ad

Read Previous

متحدہ کھمم ضلع میں چیف منسٹر کے سی آر کا جلسہ عام آج

Read Next

بی جے پی اورجنا سینا کے درمیان انتخابی مفاہمت طے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular