تلنگانہ کو پھر سے لوٹنے آندھرا اور دہلی لیڈروں کی سازش، کملاکر

حلقہ اسمبلی کریم نگر سے بی آر ایس امیدوار اور وزیر گنگولا کملاکر نے کہا کہ آندھرا کے قائدین دہلی کی جماعتوں کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے تلنگانہ کو دوبارہ لوٹنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ انتخابات آندھرا والوں اور تلنگانہ والوں کے درمیان ہونے والی لڑائی ہے ۔ ضلع کے کتہ پلی منڈل کے ملکا پور اور لکشمی پور گاؤں میں منگل کو انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر گنگولا کملاکر نے تلنگانہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کی تفصیلات پیش کی اور ایک بار پھر انہیں آشیرواد دینے کی اپیل کی۔

وزیر گنگولا کملاکر نے کہا کہ بندی سنجے کریم نگر ایم پی بن کر عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک دن بھی گاؤں کا چہرہ نہیں دیکھے ۔ اگر وہ ایم ایل اے کے طور پر جیت گئے تو کچھ نہیں ہوگا۔ کملاکر نے بی جے پی اور کانگریس کو کو ووٹ دے کر اپنے ووٹ کو ضائع نہیں کرنے کی اپیل کی ہے۔۔ نہوں نے کہا کہ تلنگانہ جسے کافی جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا گیا کے سی آر کے ہاتھ میں خوشحال ہے ۔انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ کانگریس اور بی جے پی لیڈروں سے چوکس رہیں وہ چور اور دھوکہ باز ہیں اور ان سے ہوشیار رہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کون ہیں تلنگانہ اسمبلی کے امیر ترین امیدوار؟

Read Next

کانگریس کی سونامی میں بہہ جائےگی بی آر ایس، رینوکاچودھری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular