
سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری نے کہا کہ ریاست بھرمیں کانگریس کی سونامی ، کے سی آر کی پارٹی کو بہا لے جائے گی۔ میدیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوواڈا اجیے کمار شکست کے خوف سے کانگریس کارکنوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ کھمم کی کارپوریٹر رفینہ بیگم پر باینڈ اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مجلس اور بی آر ایس مل کر مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ پولیس قانون کے خلاف کام کررہی ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان پریشان کرنے پر انتباہ دیا۔ اجیےکمارکو شکست ہوگی وہ راہ فرار کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ پوواڈا اجے کانگریس کارکنوں کو جتنا زیادہ پریشان کریں گے، کانگریس کارکنوں اتنے ہی مضبوط ہوں گے۔ بی جے پی، بی آر ایس، ایم آئی ایم ایک ہیں، فرقہ وارانہ سیاست کررہے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر حملہ کر رہی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ بی آرایس میں کتنے مخبر ہیں. کانگریس ضلع کھمم کی 10 میں سے 10 سیٹیں پر کامیابی حاصل کرے گی۔