
کانگریس میں ٹکٹ کی تقسیم کو لیکر پارٹی لیڈروں میں ناراضگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تلنگانہ اسمبلی الیکشن کیلئے کانگریس کی آخری فہرست میں ٹی پی سی سی سکریٹری پٹیل رمیش ریڈی کا نام شامل نہیں ہونے پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔۔ پٹیل رمیش ریڈی کی آ نکھوں سے بے ساختہ آنسو نکل آئے۔ رمیش ریڈی اور ان کے افراد خاندان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ سوشل میڈیا میں ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔
پٹیل رمیش ریڈی سوریہ پیٹ سے ٹکٹ کے خواہشمند تھے۔ انھوں نے ایک دن پہلے ہی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ ٹکٹ نہیں ملنے پر مایوس ہوگئے۔۔تلنگانہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہیں ملنے پر کانگریس کئی لیڈر ناراض ہیں۔ ناراض لیڈروں کے حامیوں نے کانگریس کےدفتر گاندھی بھون پر اپنا احتجاج درج کروایا۔ کئی لوگوں نے گاندھی بھون میں پُر تشدد احتجاج کیا۔ پولیس کی مدد سے حالات پر قابو پالیا گیا۔۔