کانگریس تلنگانہ کی ترقی کا ویژن رکھتی ہے.کےسی آر حکومت نے تلنگانہ کو لوٹا:پرینکاگاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس تلنگانہ کی ترقی کا ویژن رکھتی ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس جاب کیلنڈر پر عمل کا وعدہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ سونیا گاندھی نے دیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے تلنگانہ کے خانہ پور میں جلسہ سے خطاب کیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ چندرشیکھرراوکے دس سالہ دور حکومت میں تلنگانہ کو لوٹا گیا۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیاگیا۔ ملازمتیں فراہم نہیں کی گئیں۔ بے روزگاروں کو الاونس نہیں دیاگیا ۔

پرینکا گاندھی نے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت کارپوریٹس کے قرض معاف کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کانگریس اور اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ کارروائی کروارہی ہے۔

انہوں نے اپنی دادی و سابق وزیراعظم اندراگاندھی کی جینتی پر ان کو بھرپورخراج پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ اندرا گاندھی نے قبائلیوں اور دلتوں کے لیے بہت کچھ کیا۔ اندرا گاندھی کی موت کو 40 سال گزر چکے ہیں لیکن لوگ آج بھی ان سے محبت کرتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی جےپی امیدوار کے بیٹے اُودے بابوموہن بی آرایس میں شامل

Read Next

حیدرآباد خواتین کیلئے محفوظ ،خواتین کے تحفظ اورسلامتی کو یقینی بنایا گیا: کے ٹی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular