
حیدرآباد ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کے علاوہ احتجاج کرنے پر صنعت نگر حلقہ اسمبلی کی کانگرس امیدوار نیلیماں کے خلاف مونڈھا مارکیٹ پولیس نے کیس درج کر لیا۔
نیلیماں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کے خلاف اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ مونڈھا مارکیٹ میں احتجاج کیا اور بی آر ایس امیدوار سرینواس یادو کے فلیکسی بورڈ کو نکال دیا تھا۔
پولیس کے مطابق احتجاج کی اجازت نہیں لی گئی اور انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ اس معاملے میں کانگریسی امیدواروں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔