بی آر ایس اور بی جے پی نے کالیشورم پروجیکٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپے لوٹے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو الزام لگایا کہ بی آر ایس اور بی جے پی نے تلنگانہ میں کالیشورم پراجکٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپے لوٹے۔

غیر منقسم محبوب نگر ضلع کے کولہ پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی بنیادیں ڈوب رہی ہیں اور منہدم ہو رہی ہیں۔ وہ کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کا ایک حصہ میڈیاگڈا بیراج کے ایک حصہ کے ڈوبنے کے حالیہ واقعہ کا حوالہ دے رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ کانگریس عوام کو وہ تمام پیسہ واپس دے گی جو کے سی آر اور ان کے خاندان نے گزشتہ دس سال کے دور حکومت میں لوٹا تھا۔

راہول گاندھی نے تلنگانہ کے لوگوں سے کہا کہ بی جے پی اور ایم آئی ایم کو ان کا ووٹ بی آر ایس کو ووٹ ہوگا کیونکہ تینوں پارٹیاں مل کر کام کررہی ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ کانگریس نے ناگارجنا ساگر، جورالا، سریرام ساگر اور سنگور جیسے کئی پروجیکٹ بنائے، انہوں نے لوگوں سے ان پروجیکٹوں کا موازنہ بی آر ایس حکومت کے بنائے ہوئے پروجیکٹ سے کرنے کی اپیل کی۔

بی آر ایس نے ریاست کو قرض کے جال میں دھکیلنے کا الزام لگاتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ریاست کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے تلنگانہ کے ہر خاندان کو 2040 تک ہر سال 31,500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

کانگریس ایم پی نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی آر ایس حکومت نے کمزور طبقات، پسماندہ طبقات اور غریبوں کی زمینیں چھین لی ہیں جو انہیں پچھلی کانگریس حکومتوں نے الاٹ کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزیشن اور دھرانی پورٹل کے نام پر آپ کے وزیر اعلیٰ نے آپ کی زمینیں چھین لی ہیں۔

یہ الزام لگاتے ہوئے کہ ریاستی ملازمین کو ان کی اجرت نہیں مل رہی ہے اور پبلک سیکٹر کے ادارے بند ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی پوری دولت کے سی آر کے خاندان کے ہاتھ میں جارہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کے سی آر کی کانگریس پر تنقید، کہا کانگریس میں ایک درجن سی ایم امیدوار

Read Next

حیدرآباد میں آج بھی لاکھوں روپیے ضبط

Most Popular