
چیف منسٹر تلنگانہ و صدر بی آرایس چندرشیکھرراو نے ملک اور ریاست میں ہندوازم کے نام پر سماج کو تقسیم کرنے کا بی جےپی پر الزام لگایا۔ کےسی آر، بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ چیف منسٹر نے کریم نگر کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس انتخاب میں بی جے پی کو مناسب سبق سکھائیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کریم نگر حلقہ میں منعقدہ بی آر ایس پرجا آشیرواد سبھا میں شرکت کی اور بی آر ایس امیدوار گنگولا کملاکر کی تائید میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا ۔
چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ بی جے پی کے پاس مذہبی جنون کے سوا کچھ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ملک کو 157 میڈیکل کالج دیے ہیں۔لیکن ایک بھی کالج تلنگانہ کو نہیں دیا۔ میں نے 100 خط لکھے۔ ہم بھی اس ملک چلانے والی ریاستوں میں سے ایک ہے ہم ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ میں نے پوچھا کیوں نہیں دیا؟ کم از کم ایک کالج نہیں دیا گیا ۔ لیکن ہم نے اپنی طرف میڈیکل کالجوں کی منظوری دی ہے۔ کانگریس دور حکومت میں سابق ضلع کریم نگر میں کوئی میڈیکل کالج نہیں تھا، لیکن بی آر ایس حکومت کے بعد 4 میڈیکل کالج قائم کئے۔ یہ آپ کی آنکھوں کے سامنے کی حقیقت ہے۔ کانگریس کے 50 سالوں میں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں بنا۔ مودی نے نہیں دیا۔ ہم ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج بنا رہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ ہر سال 10 ہزار ڈاکٹرس
پیدا کرنے کی صلاحیت کو پہنچ گیا ہے۔