
تلنگانہ کے وزیر ٹی ہریش راؤ نرساپور بی آرایس، ایم ایل اے امیدوار سنیتا لکشما ریڈی کی پرچہ نامزدگی ریلی میں شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کو کئی مرتبہ کام کرنے کا موقع دیاگیا۔ اب بھی اگر موقع دیا گیا تو کچھ بھی نہیں کرینگے۔ بی جے پی کو صرف ایک سیٹ ملی۔ اس بار ضمانت بھی نہیں ملے گی۔ بی جے پی ڈک آؤٹ، کانگریس رن آؤٹ، کے سی آر کی سنچری بنانا طے ہے۔
ریونت ریڈی اگر کوڑنگل میں ہار گئے تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں گے۔ اگر کانگریس نہیں جیتی تو اتم کمار ریڈی اپنی داڑھی نہیں منڈوا یں گے۔ کانگریس پارٹی نے رعیتھو بندھو کے خلاف شکایت درج کر کے الیکشن کمیشن کو روکنے کی کوشش کی۔
ہریش راؤ نےعوام سے سوال کیاکہ وہ کانگریس کی تاریکی حکمرانی چاہتے ہیں؟ یا کے سی آر کی ترقی والی حکمرانی چاہتے ہیں جو 24 گھنٹے کرنٹ فراہم کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے سی آر، کے ہاتھوں میں محفوظ رہے گا۔ جنہوں نے ہر گھر کو پینے کا پانی، پنشن، گرام پنچایتوں اور سڑکیں فراہم کیں۔ ریاستی وزیر نے کہاکہ بی جے پی کو ووٹ کیا سلنڈر کی قیمتیں میں مزید اضافہ کرنےکے لئے دینا چاہئے ۔ یاکسانوں کی زرعی موٹر کو بجلی کا یٹر لگانے کیلئے ووٹ دینا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ 28 لاکھ موٹر والے کسان کے سی آر کے علاوہ کسی اور پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
تلنگانہ کے وزیر خزانہ نے کہاکہ اگر بی آر ایس جیت گئی تو پنشن بڑھا کر 5 ہزار کیا جائےگا اور باریک چاول کی سپلائی ہوگی ۔ ریاست میں بی آرایس کے علاوہ دیگر پارٹی جیتے گی تو تلنگانہ کی ترقی نہیں ہوگی ۔کے سی آر نے نرساپور کی ترقی کے لیے 65 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ سنیتا ریڈی کو ایم ایل اے بنائیں، مدن ریڈی کو ایم پی بناکر،کے سی آر کومزید طاقت ور بنائیں۔