
تلنگانہ کے وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی زرعی موٹر کو بجلی کامیٹر لگانے کی بات کررہی ہے ۔ کانگریس کسانوں کو صرف تین گھنٹے برقی سربراہی کی بات کررہی ہے۔ جبکہ بی آر یس پارٹی 24 گھنٹے کسانوں کو برقی دینے کے حق میں ہے۔ عوام فیصلہ کریں کے کس کو ووٹ ڈالنا ہے۔
ہریش راؤ نے کہا کہ وزیر اعلی کے چندرشیکھرراؤ نے اسملی میں کہا تھا کہ ان کے جسم میں جب تک جان رہے گی۔ وہ موٹر کو میٹر نہیں لگایں گے۔ تلنگانہ میں کسانوں کو مفت برقی دی جاتی ہے۔ ہریش راؤ نے مرکزی وزیر نرملاسیتا رمن کا شکریہ اداکیا،کہ اُنہوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ تلنگانہ کو میٹر نہ لگانے کے فیصلہ کی وجہہ سے قرض نہیں دیا ہے۔ جبکہ دیگر ریاستوں کو موٹر کو میٹر لگایا ہے اس لیے ان کو قرض دیا ہے۔