کےسی آر نے کہا ان کےزندہ رہنےتک تلنگانہ سیکولر رہےگی۔بہکاؤ میں نہیں مسلمانوں سے اپیل

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھرراؤ نے‌کہا کہ وہ جب تک زندہ ہیں۔ تلنگانہ ریاست سیکولر رہے گی۔ بھینسہ مدھول کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ایک امن پسند ریاست ہے ۔تلنگانہ میں ہر طبقہ کے ترقی ہوئی ہے۔
تلنگانہ سی ایم نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں آکر غلط فیصلہ نہ کریں۔ انہوں نے‌ مسلم نوجوانوں سے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں دس سال میں 900 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ بی آر یس حکومت نے اپنے دور حکومت میں 12 ہزار کروڑ روپئے خرچ کیے ہیں۔ کے سی آر نے‌ کہا کہ اقامتی اسکول کے ذریعے ہر طبقہ کے بچوں کو تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے‌ کہا کہ مسلم بچوں کے لئے بھی اسکول کھلے گیے ان کو جونیر کالج پر ترقی دی گئی ہے اور آئندہ ان کو ڈگری کالج پر ترقی دی جائے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آپ کا کون امیدوار ہے اور کس پارٹی سے تعلق رکھنے والا ہے اس پر غور کرکے فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو رعیتو بندھو بند ہوجائے‌گا ۔دھرنی پوٹل برخواست ہوجائے گا پھر سے پیروی کا نظام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے‌ کہا کہ بی جے پی، نے بھی تلنگانہ کو کچھ نہیں دیا ۔ بی جےپی زرعی موٹرس کو برقی میٹر لگانے کی بات کررہی ہے۔ ان حالات میں کون آپ کے لئے کام کریگا اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے‌اپیل کی‌ ہے کہ وہ‌ بی‌ آر یس کو کامیاب بنائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

یونائیٹڈ مسلم فورم نے بی آرایس کی تائید کا کیا اعلان

Read Next

تلنگانہ اسمبلی اسپیکر نے بانسواڑہ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular