حیدرآباد میں پانچ کروڑ روپے ضبط

حیدرآباد۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم انجام دی جا رہی ہے۔ آج گچی باولی پولیس اسٹیشن کے حدود میں بوٹانیکل گارڈن کے پاس ایک کار کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں سے پولیس کو پانچ کروڑ روپے برآمد ہوئے۔

بتایا جا رہاہے کہ یہ رقم ایک تاجر کی ہے۔ پولیس نے رقم منتقلی کے دوران مناسب دستاویز نہ ہونے پر رقم کو آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کل بھی حیات نگر اور ناچارم پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر گاڑیوں سے تین کروڑ بیس لاکھ روپے برآمد کر لیے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آرایس دور حکومت میں حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری۔ کےٹی آر

Read Next

آن لائن گیمس میں رقم ہار جانے والے نوجوان کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular