
حیدرآباد : کمشنر پولیس حیدرآباد کی حیثیت سے کے سرینواس ریڈی نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اورشہر حیدرآباد کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی ریاست میں گانجہ کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ منشیات کی سربراہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر پولیس نے بارس اور پپس اور فام ہاوس میں ڈرگ سربراہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ کمشنر پولیس نے منشیات کی منتقلی اور سربراہی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ کے سرینواس ریڈی نے کہا کہ قانون کا احترام کرنے والوں کے ساتھ فرینڈلی پولیسنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔
حیدرآباد کمشنر پولیس نے خبردار کیا کہ منشیات فروخت کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کمشنر پولیس نے انھیں نئی ذمہ داری سونپنے پر چیف منسٹرریونت ریڈی سے اظہارتشکرکیا ہے۔انھوں نے کہاکہ حیدرآباد کمشنریٹ میں فرائض کی انجام دہی چیلنج سے بھراکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی وبا سے سختی سے نمٹاجائے گا۔ فلم انڈسٹری میں منشیات کے ذرائع کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس پر فلم انڈسٹری کے ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجائے گا۔