چائیلڈ پورنو گرافی میں حیدرآباد سر فہرست

چائیلڈ پورنوگرافی کے معاملہ میں حیدرآباد ملک بھر کے دیگر شہروں میں سر فہرست ہے۔ ملک گیر سطح پر چائیلڈ پورنوگرافی کے 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں حیدرآباد میں سب سے زیادہ 22 مقدمات درج کیے گئے۔ جئے پور میں 10، چنئی میں چھ، بنگلور میں چار، پونے میں چار، کوچی میں دو اور ناگپور میں ایک، ممبئی میں تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ریاستی سی آئی ڈی کی جانب سے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے حاصل کردہ معلومات کی بنا پر چائیلڈ پورنوگرافی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جاتا ہے۔ سی آئی ڈی عہدیداروں کے مطابق جاریہ سال جنوری تا نومبر کے درمیان ریاست میں چائیلڈ پورنوگرافی کے 31 مقدمات درج کرتے ہوئے 43 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے چائیلڈ پورنوگرافی دیکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق آئی ٹی ایکٹ کے مطابق چائیلڈ پورنوگرافی کے ویڈیوس کے لیے سرچ کرنا اور اسے اپ لوڈ کرنا جرم ہے۔ اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں بہنوئی کے ہاتھوں نسبتی برادر کا قتل

Read Next

حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular