ریاست میں برقی کی صورتحال پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا جائزہ اجلاس

تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے‌ ریاست میں برقی کی صورت حال پر جمعہ کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی، پونم پربھا کر ، پونگو لیٹی سرینواس ریڈی ، کے ساتھ چیف سیکریٹری شانتی کماری، سی ایم او سیکریٹری شیشا دری، اسپیشل سیکریٹری فینانس راما کرشنا راؤ، سیکریٹری برقی سنیل شرما، سنگارینی سی ایم ڈی سری دھر ، سی پی ڈی سی ایل سی ایم ڈی رگھما ریڈی، این پی ڈی سی ایل سی ایم ڈی گوپال راؤ، اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔

سرکاری طور اجلاس کی روداد سامنے نہیں آئی ۔‌ ذرائع کے مطابق پتہ چلا کہ ریونت ریڈی نے عہدیدار کو ہدایت دی ہے 2014 سے اب تک خریدی کی گئی برقی اور اس کی قیمت سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں ۔آیندہ اجلاس میں تفصیلی جایزہ لیا جائے‌گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

عہدہ سنبھالنے کے دوسرے دن سے سی ایم کیمپ آفس میں ریونت ریڈی کا پرجا دربار

Read Next

تلنگانہ کی تیسری اسمبلی کا پہلا اجلاس کل سے ہوگا شروع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular