
طوفان کے اثر سے تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران کھمم ضلع میں دیوار گرنے سے ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت 45 سالہ پلیا اور اس کی بیوی 48 سالہ لکشمی کے طور پر کی گئی ہے۔
مہلوکین کا تعلق نیلاکنڈا پلی منڈل کے چیروو مادھارم سے بتایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کا مٹی کا قدیم گھر تھا، پیر سے ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے دیواریں بھیگ کر خستہ ہو گئی تھی اور منگل کی آدھی رات جب یہ جوڑا حالت نیند میں تھا اچانک دیوار گر پڑی جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہو گئی۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔