
جئے شنکر بھوپال پلی میں واقع بی آر ایس پارٹی کے دفتر میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کے اختتام کے بعد دفتر میں لوگوں کی آمد و رفت کم ہو گئی تھی۔ منگل کی رات نامعلوم افراد دفتر کے عقبی سمت کے شیشے توڑ کر آفیس میں داخل ہوئے۔
چوروں نے بی آر ایس دفتر سے دو کمپیوٹرس کی چوری کر لی۔ اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی رمنا ریڈی کے پی اے ونود نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور چھان بین کر رہی ہے۔