طوفان کا اثر۔ حیدرآباد میں بارش ٹریفک جام

طوفان کے اثر سے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر بارش ہو رہی جبکہ حیدرآباد میں بارش کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ بارش کو دیکھتے ہوئے ریاست کے بعض اضلاع کے خانگی اسکولس کو تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ریاست کے بعض اضلاع کے لیے ارینج الرٹ اور ایلو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خاص طور پر سوریہ پیٹ ،محبوب نگر، ورنگل، ہنمکنڈہ اضلاع کے لیے آرینج الرٹ، کریم نگر پداپلی، نلگنڈہ،یادادری بھونگیر، جنگاؤں، بھوپال پلی اور ناگر کرنول اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر زبردست ٹریفک جام دیکھا گیا۔

حیدرآباد میں بارش سے درجہ حرارت گرکر22ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔بارش کے سبب صبح میں دفاتر جانے والے افراد اور اسکول جانے والے بچوں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑا۔تلنگانہ کے دارالحکومت کیلئے ایلوالرٹ جاری کردیاگیا ہے۔حیدرآبا دکے نواحی علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ وزیراعلیٰ کے انتخاب پر تجسس، دہلی میں سینئر لیڈرز

Read Next

“میں بی‌آر ایس پارٹی نہیں چھوڑ رہا ہوں” بھدراچلم رکن اسمبلی کا بیان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular