خانگی ٹراویلس کی بس میں لگی بھیانک آگ۔ ایک مسافر زندہ جل گیا

چلتی پرائیویٹ ٹراویلس بس میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا اور یہ بس جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں مری گوڑہ بائی پاس کے قریب پیش آیا۔

بس ڈرائیور اچانک بڑھتی آگ دیکھ کر چوکسی اختیار کی۔ اورتمام مسافرین بس سے اترنے کا مشورہ دیا۔ تاہم حالت نیند میں رہنے والا شخص بس سے اترنے میں ناکام رہا۔ جس کے نتیجہ میں زندہ جھلس کر وہ ہلاک ہوگیا۔
یہ بس حیدرآباد سےآندھراپردیش کے چریال کی سمت جارہی تھی۔بس میں 39مسافرین سوارتھے۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اور فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ شارٹ سرکٹ حادثہ کی وجہ ہے۔ جانچ جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سی ایل پی لیڈر کا فیصلہ کرے گا کانگریس ہائی کمانڈ، نئے منتخب اراکین اسمبلی کی قرارداد

Read Next

کے ٹی آر کا پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ اجلاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular