کے ٹی آر کا پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ اجلاس

بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے آج دوپہر تلنگانہ بھون میں پارٹی کے ارکان اسمبلی اور اہم قائدین کے ساتھ اجلاس طلب کیا۔اس اجلاس میں سابق وزرا کئی اہم قائدین کے علاوہ ایم ایل سی کویتا بھی موجود تھیں۔

الیکشن کے بعد بی آر ایس کے نئے منتخب اراکین اسبملی اور دیگر اہم لیڈروں کے ساتھ پارٹی کے کار گزار صدر، تارک راما راؤ نے میٹںگ طلب کی ہے۔ حالیہ اسبملی الیکشن میں پارٹی کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی کی شکست کی وجہ بھی جاننے کی کوشش کی گئی۔ مستقبل کے اقدامات اور حکمت عملی کو قطعیت دینے کے لیے اہم قائدین سے تجاویز طلب کی گئی۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ بی آر ایس، کو ہیٹرک کا یقین تھا۔ 119 رکنی اسمبلی میں بی آر ایس کو 39 حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

خانگی ٹراویلس کی بس میں لگی بھیانک آگ۔ ایک مسافر زندہ جل گیا

Read Next

ٹرانسکو جینکو کے سی ایم ڈی نے استعفٰی دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular