
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کانگریس نے حکومت سازی کیلئے اکثریت حاصل کرلی۔ لیکن گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں کانگریس کا صفایا ہو گیا۔ کانگریس نےاپنا کھاتہ بھی نہیں کھولا۔ وہیں بی آر ایس نےگریٹر حیدرآباد میں 17 حلقوں سے کامیابی حاصل کی۔ پارٹی نے جی ایچ ایم سی حدود میں واقع 24 حلقوں میں سے 17 پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ دیگر سات حلقوں میں سے7 میں مجلس اتحاد المسلمین اور ایک حلقہ سے بی جے پی امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی۔
گریٹرحیدرآباد حدود میں بی آر ایس امیدوار مشیر آباد سے مٹھاگوپال، عنبرپیٹ سے کے وینکٹیش، خیریت آباد سے دانم ناگیندر، جوبلی ہلز سے ایم گوپی ناتھ، صنعت نگر سے ٹی سرینواس یادو،سکندرراباد سے پدما راؤ گوڑ، کنٹونمنٹ سے لاسیہ نندیتا ،میڑچل سے ملا ریڈی، ملکاجگیری سے ایم راج شیکھر ریڈی، قطب اللہ پور سے کے ویویکانندا،کوکٹ پلی سے کرشنا راؤ،اوپل سے بنڈاری لکشما ریڈی، ایل بی نگر سے سدھیر ریڈی، شیر لنگم پلی سے اے گاندھی, راجندر نگر سے پرکاش گوڑ، مہیشورم سے سبیتا اندرا ریڈی اور پٹن چیرو سے جی مہیپال ریڈی کامیاب ہوئے۔