
تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے کہا کہ عوام کسی لالچ میں اے بغیر ووٹ ڈالیں ۔ چہارشبہ کے دن کشن ریڈی نے بشیر باغ کی درگامندر پہنچ کر خصوصی پوجا کی۔ اس کے بعد چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر پہنچ کر خصوصی پوجا کی۔
مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ دستور جو حق عوام کو دیا ہے اس کا استعمال کسی لالچ کے بغیر کریں۔ اب تک چار ریاستوں میں انتخابات ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ میں کل راے دہی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پرامن راے دہی ہوگی۔