
حیدرآباد ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی نے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کو مالی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔
صدر مجلس نے کہا کہ یہ اسکیم کافی عرصہ سے نافذ العمل ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ کوئی نئی اسکیم نہیں ہے کانگریس اسے کیوں روک رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر یہ نئی اسکیم ہوتی تو تب اس پر غور کیا جا سکتا تھا لیکن یہ کوئی نئی اسکیم نہیں ہے۔ برسوں سے جاری ہے،
صدر مجلس نے کہاکہ اچانک اس اسکیم میں رکاوٹ ڈالنے سے واضح ہوتا ہے کہ کانگریس پارٹی مخالف کسان ہے۔