نومبر 29 کو دکشا دیوس منانے تارک راما راؤ کا اعلان

بی آرایس پارٹی کے کارگذار صدر و وزیر تارک راماراو نے کہا کہ 29 نومبر تلنگانہ قوم کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ایک عظیم تحریک کا بینج بویا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر وہ لیڈر تھے جنہوں نے تلنگانہ کی آزادی کے لئے اسی دن اپنی جان کی بازی لگا دینے مرن برت شروع کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لئے عزت نفس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے حاصل کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ بی آرایس 14 سال سے 29 نومبر کو دکشا دیوس منا رہے ہیں۔ وزیر کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کی۔ اس سال دیکشا دیوس کا انعقاد شاندار طریقے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے تلنگانہ کے تمام لوگوں سے دکشا دیوس میں شرکت کی اپیل کی۔ بی آر ایس کیڈر پر زور دیا کہ وہ اس دن سماجی خدمات انجام دیں ۔اس کے ذریعہ عوام کانگریس کو بتائیں کہ وہ تلنگانہ کے سینکڑوں بچوں کی شہادت کی ذمہ دار ہے۔

تارک راماراو نے کہا کہ راہول گاندھی 2014 سے سیاسی بے روزگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملازم نہیں ہیں اور انہوں نے نوکریوں کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امتحانات لکھے اور انٹرویوز میں بھی شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ سے زیادہ ملازمتوں پر تقررات کرنے والی کوئی ریاست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ کرناٹک میں ایک سال کے اندر ایک لاکھ نوکریاں دی جائیں گی، لیکن اب تک وہاں ایک بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کو ریاست میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔ اس بار گوشہ محل میں اس پارٹی کے امیدوار کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے گوشہ محل، کریم نگر اور کورٹلہ میں ڈمی امیدوار کھڑا کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کی طاقت صرف بی آر ایس کے پاس ہے۔

انہوں نے ریونت ریڈی پر تنقید کی کہ وہ وزیر اعظم مودی سے سوال کرنے کی ہمت نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست تلنگانہ کے مفادات کے لئے بنا کسی مفاد کیلئے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ آئی ٹی کے چھاپے صرف کانگریس لیڈروں پر ہو رہے ہیں بلکہ بی آر ایس لیڈروں پر بھی چھاپے ہو رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بابا فصیح الدین پر کانگریس لیڈروں کا حملہ

Read Next

رعیتوبندھو اسکیم کا غلط استعمال کا الزام، کانگریس نے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular